the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
چائے تو متعدد افراد پینے کے شوقین ہوتے ہیں مگر یہ گرم مشروب آپ کو ذیابیطس ٹائپ ٹو جیسے جان لیوا مرض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ تحقیق میں بتایا کہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو پسند چائے بلڈ شوگر کی بڑھنے والی سطح کو کم کرتی ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ یہ گرم مشروب میٹھی چیزیں کھانے سے خون میں گلوکوز کی بڑھنے والی سطح کو نمایاں حد تک کم کرتی ہے۔

تحقیق کے مطابق چائے میں موجود جز پولی فینول چینی کے جذب ہونے کو بلاک کرتا ہے اور یہ بتانا ضروری نہیں کہ بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنا ذیابیطس جیسے مرض کے خطرے سے بچنے کے لیے کتنا ضروری ہے۔ اسی طرح تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ چائے کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کو اس مرض کی پیچیدگیوں سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ تحقیق کے دوران 24 افراد پر چائے کے اثرات کو دیکھا گیا جن میں سے نصف کا بلڈ شوگر لیول معمول کے مطابق تھا جبکہ دیگر میں ذیابیطس سے



قبل کے مرض کی تشخیص ہوچکی تھی۔ اس تجربے سے قبل دونوں گروپس کو ہدایت کی گئی کہ وہ ورزش اور متوازن غذا کا استعمال ترک کردیں اور انہیں شام میں کم چینی والی غذا کا استعمال کرایا گیا۔ اگلی صبح ان کے خون کے نمونے ناشتے سے پہلے لیے گئے جس کے بعد میٹھے مشروبات کا استعمال کرایا گیا اور اس کے بعد چائے دی گئی۔ چائے پینے کے آدھے گھنٹے سے لے کر دو گھنٹے کے دوران ان کے خون کے نمونے لیے گئے اور یہ تجربہ ایک، ایک ہفتے کے وقفے کے بعد تین بار دہرایا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ میٹھے مشروبات کے بعد بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ ہوا مگر فوری چائے پینے سے حیران کن طور پر بلڈ شوگر کی سطح معمول پر آگئی جبکہ انسولین پر بھی منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے۔ اس سے قبل رواں ماہ کے شروع میں ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ روزانہ چائے پینا درمیانی عمر یا بڑھاپے میں ذہنی تنزلی کا خطرہ 50 فیصد تک کم کردیتا ہے۔ یہ نئی تحقیق طبی جریدے ایشیاءپیسیفک جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.